Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈیلیوری سروسز سیکٹر میں تین لاکھ سے زیادہ غیرملکی ڈرائیور

ایک سال کے دوران 290 ملین ڈیلیوریز ریکارڈ کی گئی ہیں ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں گزشتہ برس ڈیلیوری سروسز کے شعبے میں سال 2023 کے مقابلے میں 27.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سال 2024 میں آپریشنل لاجسٹک سروسز کے سینٹرز کی تعداد 23 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ برس 290 ملین ڈیلیوریز ریکارڈ کی گئیں۔
اخبار 24 کے مطابق لاجسٹک سروسز کے حوالے سروے میں کہا گیا گزشتہ اشیا کی توصیل کے دورانیہ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جو 45 منٹ سے کم ہو کر 35 منٹ تک پہنچ گئی۔
لاجسٹک سروسز میں سعودی ڈرائیوروں کی تعداد میں بھی سال 2023  کے مقابلے میں 2024 میں 21  فیصد اضافہ ہوا۔
سعودی ڈرائیوروں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار ہوگئی جبکہ غیرملکی ڈرائیور 3 لاکھ 2 ہزار ہیں جن کی تعداد میں سال 2023 کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مملکت کے مختلف علاقوں کے حوالے سے لاجسٹک سروسز کے سروے میں بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں لاجسٹک سروسز کا رقبہ 20.4 ملین مربع میٹر ہے جو کہ 6 سینٹرز پرمشتمل ہے۔

 

شیئر: