Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہملٹن ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

ہملٹن: نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ہملٹن ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیاہے اور نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گئے 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 30 رنز پر 2 وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار ہے۔ہیملٹن میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 215 رنز 8 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو رائفر 22 اور کیومنز 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کی بساط لپیٹنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی اور 221 رنز پر ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے بولٹ نے 4 جبکہ ساوتھی، گرینڈہوم اور ویگنر نے2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پہلی اننگز میں 373 رنز بنانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 152 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔
مزید پڑھیں:ایشز سیریز: انگلش ٹیم بمقابلہ آسٹریلین میڈیا
 نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز کی ابتدا میں ہی جیت راول کی وکٹ گنوا بیٹھی لیکن اس کے بعد ٹام پیتھم اور کپتان کین ولیمسن نے اسکور کو 42 تک پہنچایا اور لاتھم 22 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی سنچری مکمل ہوتے ہی کپتان ولیمسن اپنی نصف سنچری کی تکمیل کے بعد 54 رنز بناکر کیومنز کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ ہنری نکولس 5 رنز بناکر کیومنز کی گیند پر ڈاورچ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔اس موقع پر تجربہ کار روس ٹیلر ویسٹ انڈین بولرز کے خلاف ڈٹ گئے اور مچل سینٹر کے ساتھ 50 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد انہوں نے گرینڈ ہوم کے ساتھ بھی چھٹی وکٹ کیلئے 51 رنز جوڑے۔روس ٹیلر نے کیریئر کی 17ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کرتے ہوئے ناقابل شکست 107 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے 291/8پر دوسری اننگز ڈکلیئر کردی۔ سینٹنر 26، گرینڈہوم اور ٹم ساوتھی نے 22، 22 رنز کی اننگز کھیلی۔پہلی اننگز میں برتری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 444 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بیٹنگ پھر مشکلات کا شکار ہے اور 30 رنز پر 2وکٹیں گنوا چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 414 رنز جبکہ میزبان ٹیم کو جیتنے کیلئے 8 وکٹیں درکار ہیں۔
 
 

شیئر: