لکھنؤ۔۔۔۔ تعلیمی سیشن سے قبل یوگی حکومت کا ہدف ہے کہ یوپی کے تمام پرائمری اسکولوں میں بجلی ، پانی اور ٹوائلٹ کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس کے بعد پڑھائی شروع کی جائے۔ بچوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ریاست کی پرائمری اسکول کی وزیر انوپما جیسوال نے کہا کہ تمام پرائمری اسکولوں میں ٹوائلٹ ، بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے ریاست کے تمام اسکول کا بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہونا لازمی ہے۔