Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں سال کئی اسمارٹ فونز سے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی

واٹس ایپ کی جانب سے متعدد اسمارٹ فونز میں اپنی سروس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 31 دسمبر 2017 سے بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم ، بلیک بیری 10 ، ونڈوز 8.0 اور اس سے پہلے متعارف کی جانے والی ڈیوائس سے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی جس کے بعد صارفین ان ڈیوائسز پر ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ سپورٹ ختم کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ اسمارٹ فون واٹس ایپ کے نئے فیچرز کو سپورٹ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ واٹس ایپ کے اس اقدام سے کروڑوں صارفین متاثر ہونگے۔ واضح رہے کہ واٹس اپ سپورٹ ختم کرنے کا اعلان گزشتہ سال سامنے آیا تھا تاہم اس میں مسلسل التواء کیا جاتا رہا۔
 

شیئر: