اوپن سگنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے 77 ممالک میں فور جی انٹرنیٹ سروس موجود ہے اور انڈیا ان ممالک میں سروس اور اسپیڈ کے لحاظ سے آخری نمبر پر ہے۔انڈیا کی اوسط ڈاؤنلوڈ اسپیڈ 6.1 ایم بی فی سیکنڈ ہے جو کہ دنیا بھر کی ڈاؤنلوڈ اسپیڈ سے 10 ایم بی فی سیکنڈ کم ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں سنگاپور 46.64 ایم بی فی سیکنڈ کے ساتھ فور جی ڈاؤنلوڈ اسپیڈ میں سے سب سے آگے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر 45.85 ایم بی فی سیکنڈ کی اسپیڈ سے ساوتھ کوریا موجود ہے۔ واضح رہے کہ اس سروے میں اوپن سنگل کی جانب سے 77 ممالک کے 38 لاکھ سے زائد فور جی اسمارٹ ڈیوائسز کا جائزہ لیا گیا ہے۔