Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر اور شاہ اردن کی ملاقات، فلسطینن سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماوں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پیر کو ابوظبی میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا خیرمقدم کیا ہے۔
اردن کے فرمانروا کے ہمراہ ولی عہد شہزادہ الحسین، وزیراعظم جعفر حسن اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے علاوہ کئی اعلی عہدیدار بھی ابوظبی پہنچے ہیں۔
وام کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال اور تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ابو ظبی کے قصرالشاطی میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینن سمیت مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال، متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
فلسطینی عوام کے جائزحقوق کی سپورٹ کےلیے ٹھوس موقف کو دہرایا۔ دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور جامع امن کے حصول کےلیے بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے اسرائیلی بستیوں کی توسیع، مغربی کنارے یا مقبوضہ فلسطین کے کسی بھی علاقے کو ضم کرنے، فلسطینیوں کی ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی کے کسی بھی اسرائیلی منصوبے کو مسترد کیا۔
انہوں نے خبردار کیا اس طرح کے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کےلیے خطرہ ہیں،  اس سے دو ریاستی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
اسرائیل کے ان بیانات اور موقت کو بھی مسترد کیا جو خطے کے ملکوں کی خود مختاری کےلیے خطرہ ہیں۔

 

شیئر: