Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے شام میں 16 بڑے امدادی منصوبے شروع کردیے

مختلف منصوبوں کا باقاعدہ آغاز اور مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ  نے اتوار کو شام میں 16 بڑے ہیومینٹیرین انیشیٹوز کا آغاز کیا ہے۔
 ایک تقریب کے دوران مختلف منصوبوں کا باقاعدہ آغاز اور مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

یہ منصوبے فوڈ سکیورٹی، صحت، کمیونٹی سپورٹ سے متعلق ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

اخبار 24 کے مطابق یہ منصوبے شام میں فوڈ سکیورٹی، صحت، کمیونٹی سپورٹ، فراہمی آب و صفائی، تعلیم، شیلٹر اور بحالی کے شعبوں سے متعلق ہیں۔
 ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اس موقع پر کہا کہ’ مرکز نے 2015 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک شام کے لیے 454 سے زیادہ منصوبے شروع کیے ہیں جن پر 5.25 ارب ریال خرچ کیے جاچکے ہیں۔ سعودی عرب کی مجموعی انسانی امداد کا حجم 28 ارب ریال  سے بڑھ  چکا ہے۔‘

ڈاکٹر العربیہ نے کہا کہ حواتین، بچوں اور نوجوانوں کو با اختیار بنانا چاہے ہیں (فوٹو:عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ’ آج ہم نے صحت اور شیلٹر کے شعبے میں کمیونٹی سپورٹ کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں، فوڈ سکیورٹی میں ہمارا مقصد کمیونٹی، حواتین، بچوں اور نوجوانوں کو با اختیار بنانا چاہے ہیں، امید ہے اس کے بعد ترقی کا دور آئے گا۔
ان منصوبوں میں 45 سے زیادہ طب کے خصوصی شعبوں میں ایک ہزار 220 سعودی طبی ماہرین کی تعیناتی شامل ہے، جن میں کوکلیئر امپلانٹس، نیورو سرجری، پیڈیاٹرک کینسر سرجری اور برن ٹریٹمنٹ شامل ہیں۔

 

شیئر: