Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا آج شوریٰ سے اہم خطاب..... اخبار کی شہ سرخیاں

بدھ 13 دسمبر 2017ءکوسعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں اس طرح ہیں :۔
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان آج ایوان شوریٰ سے اہم خطاب کرینگے، ملکی ، علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں کو اجاگر کرینگے
٭ زرتلافی کیلئے حساب المواطن کے ضوابط اور تحفظ صارفین اسکیموں کا اجرا، پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں تدریجی اصلاحات کا عزم
٭ سعودی اردنی سربراہ کانفرنس۔ القدس پر امریکی فیصلے کے سنگین اثرات پر تبادلہ خیال
٭ سرکاری ادارے رشوت کا سدباب اور بدعنوانوں کی رپورٹ کریں، مجلس شوریٰ
٭ نایف بین الاقوامی ایوارڈ بنی نوع انساں کی ترقی میں اسلامی کردار اجاگر کررہا ہے، گورنر مدینہ منورہ
٭ آج استنبول میں اسلامی سربراہ کانفرنس ہوگی، القدس پر امریکی فیصلے کے نتائج زیر بحث آئیں گے
٭ یمن کے خولان قبیلے نے طارق صالح کو حوثیوں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، حوثیوں نے خولان قبیلے کے سربراہ شیخ محمد علی الغادر کے مکان کی ناکہ بندی کردی
٭ استانیوں کے ٹرانسپورٹ کی اسکیمیں شروع
٭ ایک بیرل پٹرول کی قیمت 65ڈالر سے زیادہ ہوگئی، 2015ءکے بعد پہلی بار پٹرول کے نرخوں میں اضافہ
٭ گورنر مکہ مکرمہ آج جدہ میں کتابوں کے بین الاقوامی میلے کا افتتاح کرینگے
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں