Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارات میں فائرنگ،3بچے زخمی

بیتیا ۔۔۔۔ بہار کے مغربی ضلع چمپارن کے نوتن علاقے میں شادی کی دوران رقص و سرود کی محفل میں گولیاں چلنے سے 3بچے شدید زخمی ہوگئے۔ نوتن کے تھانہ انچارج کندن کمار سنگھ نے بتایا کہ واقعہ میں گاؤں کے سندیپ، بلیٹ اور سندیپ پنڈت زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیافائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

شیئر: