Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور اردنی وزرائے خارجہ کا علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ازبک ہم منصب نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں حالیہ علاقائی صورتحال، کشیدگی  اور تناؤ میں کمی کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو مدد ملے گی۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی عرب اور ازبکستان کے تعلقات اور حالیہ علاقائی صورتحال پر بات کی گئی۔

 

شیئر: