دنیا بھر میں 19 نومبر کو مَردوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین مردوں کی زندگی، ان کی ذمہ داریوں، ذہنی صحت اور معاشرے میں ان کے کردار کے حوالے سے مختلف پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔
مردوں کے عالمی دن کی منتظم ٹیم نے رواں سال کے لیے ’دی فیوچر اِز ایوری ون‘ یعنی ’مستقبل سب کا ہے‘ کا موضوع منتخب کیا ہے، جس کا مقصد مردوں اور خواتین کے درمیان تعاون، مساوات اور مشترکہ ذمہ داری کے تصور کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں
-
محبت کے عالمی دن پر کیا تحفہ دیا جائے، پھول یا زیورات؟Node ID: 900578
-
وزن کم کرنے کے بعد مرد کاسمیٹک کلینکس کا رخ کیوں کر رہے ہیں؟Node ID: 907931
اس تصور کی تجویز پہلی مرتبہ امریکی مصنفہ اور مردوں و لڑکوں کے حقوق کی حامی لیزا برٹن نے قریباً چھ برس قبل پیش کی تھی، جسے بعد ازاں عالمی قیادت نے رواں سال کے موضوع کے طور پر منظور کیا۔
یہ دن پہلی مرتبہ 19 نومبر 1999 کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے تاریخ کے استاد ڈاکٹر جیروم ٹیلکسنگھ نے منایا تھا۔
اس کا مقصد مثبت مردانہ کرداروں کو اجاگر کرنا، مردوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے مسائل پر توجہ دلانا اور معاشرے میں مردوں کے مثبت کردار کو تسلیم کرنا تھا۔ یہ دن اب دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔
اس دن کے موقع پر جہاں مردوں کی جسمانی اور ذہنی صحت، خودکشی کی روک تھام اور معاشرتی ذمہ داریوں پر بات کی جا رہی ہے، وہیں سوشل میڈیا پر خواتین کی جانب سے بھی مردوں کے لیے محبت اور حوصلہ افزائی کے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔
The 2026 theme for International Men’s Day, “The Future Is Everyone,” highlights the role we all play in shaping a better, more inclusive future. It reminds us to value men’s contributions, support their growth, and create spaces where everyone has the opportunity to thrive. https://t.co/OUklcJz5Rn
— WAVE (@waveacademies) November 19, 2026
سماجی رابطے ایکس پر صارف ’اکوتوسی یونیک‘ نے دنیا بھر کے مردوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مستقبل سب کا ہے اور مردوں و خواتین کے درمیان زیادہ تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت ہے۔
ایکس صارف چیزی دی کوئینیتھ نے اپنے اردگرد موجود مردوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ طاقت، صبر اور خیال کے ساتھ روشن مستقبل کی تعمیر میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مردوں کی کامیابی، اچھی صحت اور خوشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایک اور خاتون صارف ’جسٹ اے گرل‘ نے مردوں کی زندگی کے ایک مختلف پہلو کی جانب توجہ دلائی۔
ان کے مطابق معاشرہ مردوں سے خاندان کی کفالت، تحفظ اور ذمہ داریاں اٹھانے کی توقع رکھتا ہے، لیکن اکثر یہ بھول جاتا ہے کہ مردوں کے بھی جذبات ہوتے ہیں اور وہ بھی تھکن، پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
اسی طرح صارف ’شیڈو وولف ہنٹر‘ نے لکھا کہ معاشرہ مردوں سے ہمیشہ مضبوط رہنے اور بہت سی ذمہ داریاں اٹھانے کی توقع کرتا ہے، لیکن مرد بھی انسان ہیں اور ان کے بھی جذبات ہوتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مردوں کے عالمی دن کے حوالے سے سنجیدہ پیغامات کے ساتھ مزاحیہ میمز بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
ایکس پر ایک صارف ’میم سالویٹر‘ نے ایک میم شیئر کیا جس میں مردوں کے عالمی دن کا اعلان کرنے کے بعد فلمی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی تصویر کے ساتھ ’دیکھا؟ کسی کو پروا نہیں‘ کا طنزیہ جملہ لکھا گیا ہے۔

اس میم کے ذریعے مزاحیہ انداز میں یہ تاثر دیا گیا کہ مردوں کے عالمی دن کو وہ توجہ نہیں ملتی جس کی توقع کی جاتی ہے۔
ایک اور صارف نے مردوں کے عالمی دن اور عالمی یومِ بیت الخلا کے ایک ہی تاریخ پر آنے کو موضوع بناتے ہوئے ایک مزاحیہ میم شیئر کیا، جس میں دونوں دنوں کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے۔












