Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹرآئی ڈی کارڈ کے بغیر بھی ڈال سکیں گے ووٹ، ڈی سی

جالندھر۔۔۔۔اگر آپ کے پاس ووٹر کارڈ نہیں ہے تو بھی اپنے ووٹ ڈال سکیں گے۔ ووٹ ڈالنے کیلئے صرف ووٹر کارڈ ہی قابل قبول نہیں  ہوگا بلکہ 15دیگر دستاویزات دکھا کر بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ان دستاویزات میں پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس،پین کارڈ، ملازمت سے متعلق شناختی کارڈ(جو مرکزی حکومت ، صوبائی حکومت اور نیم سرکاری اداروں سے جاری کیا گیا ہو)بینک، ڈاکخانے کی پاس بک، کسان پاس بک، پراپرٹی دستاویزات، راشن کارڈ باتصویر، ایس سی ، ایس ٹی ، اوبی سی سرٹیفکیٹ، پنشن دستاویز، مجاہدآزادی شناختی کارڈ، ائیرفورس ، نیوی ، آرمی کے شناختی کارڈز باتصویر، صحت بیمہ اسکیم کااسمارٹ کارڈ، منریگا کے تحت جاری شدہ جاب کارڈ۔ ڈی سی نے کہا کہ مذکورہ دستاویزات میں سے کوئی ایک دستاویز یا کارڈ دکھا کر ووٹ ڈالا جاسکتا ہے۔

شیئر: