Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزارینکا کی آسٹریلین اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

 
 
میلبورن: بیلاروس کی ٹینس ا سٹار وکٹوریہ آزارینکا کو آئندہ ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ آزارینکا نے بچے کی حوالگی کے کیس کے تنازع کی وجہ سے رواں برس یو ایس اوپن اور فیڈ کپ فائنل سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کریگ ٹیلے نے کہا کہ آزارینکا مشکل دور سے گزر رہی ہیں اسلئے پیشکش کی گئی ہے تاکہ انکی کسی طرح سپورٹ کی جا سکے۔ آزارینکا نے کہا کہ ٹورنامنٹ میںکم بیک کرنے پر خوش ہوں اور وائلڈ کارڈ انٹری دینے پر حکام کی مشکور ہوں۔

شیئر: