Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو میں حلف لینے پر بی جے پی ارکان میں مارپیٹ

علی گڑھ۔۔۔۔علی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں ناخوشگوار منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب بی ایس پی کے کارپوریٹر مشرف حسین نے اپنے عہدے کا حلف اردو زبان میں لینے پرزوردیا۔ مشرف حسین کی جانب سے اردو میں حلف برداری کے باعث بی جے پی ارکان شدید برہم ہوگئے اور انہوں نے مشرف حسین پر حملہ کردیا تاہم وہاں موجود دیگر سرکاری عہدیداروں نے بیچ بچاؤ کرکے معاملے کو آگے بڑھنے سے بچالیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی ایس پی کارپوریٹر مشرف حسین نے کہا کہ انہیں قتل کرنے کی منظم کوشش کی گئی جبکہ سرکاری عہدیداروں نے اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

شیئر: