Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس 18 تاریخ کو سرپرائز دے سکتی ہے، راہول گاندھی

    نئی دہلی۔۔۔۔۔ کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی نے گجرات اور ہماچل  کے انتخابات سے متعلق جمعرات کو  سامنے آنیوالے ایگزٹ پول مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں کانگریس 18  تاریخ کو  سرپرائز دے سکتی ہے۔  واضح رہے کہ دونوں ریاستوں میں پیر 18 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی  شروع ہوگی جبکہ ایگزٹ پول میں دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت  بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔راہول گاندھی نے جمعرات کو پارٹی کی خواتین کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں کانگریس پوری طاقت سے متحد ہوکر الیکشن لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  22 سال بعد کانگریس گجرات  کے اقتدار پر واپس آسکتی ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح  پارٹی کارکنوں نے متحد ہوکر گجرات میں  رائے دہندگان سے رابطے قائم کئے ،اس کے نتیجے میں ہی پارٹی کو کامیابی ملنے کا  امکان ہے۔ ایسا ہی اتحاد دیگر ریاستوں میں بھی دکھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

شیئر: