Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ پرائمر جلد کے مسائل پیدا کر سکتا ہے

میک اپ پرائمر میک اپ کا لازمی جزو ہے . اسے فاؤنڈیشن سے پہلے چہرے پر لگایا جاتا ہے  اور چہرے پر میک اپ کو کئی گھنٹے تک فریش رکھ سکتا ہے  . یہ میک اپ کے لیے اہم ہے لیکن کوشش کریں کہ اسکا استعمال ذرا احتیاط سے کریں . عام طورر پر یہ واٹر بیس ہوتے ہیں لیکن ان کی تیاری میں اکثر سیلیکون کا استعمال کیا جاتا ہے  اور اگر یہ کئی گھنٹے تک چہرے پر لگا رہے  یا آپ میک اپ صاف کئے بغیر سو جائیں اور اسے تمام رات چہرے پر یہ رہنے دیں تو یہ جلد کے مسائل پیدا کر سکتا ہے . اس سے جلد کے مسام بند ہو سکتے ہیں اور چہرے پر دانے نکلنے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے . لہذا اسے جب بھی چہرےے پر اپلائی کریں تو اسکے بعد میک اپ کو اچھی طرح سے لازمی صاف کریں .  
 
 

شیئر: