Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو کنویں میں پھینکنےکے بعد ماں کی خود کشی

 
تلنگانہ۔۔۔۔ دل دہلادینے والے واقعہ میں 30سالہ خاتون نے اپنے 7سال سے کم عمر کے 2بچوں کوکھیت میں بنے کنویں میں ڈال دیا اور خود بھی اس میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کڈم منڈل گاؤں میں پیش آیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔پولیس نےخودکشی کی اصل وجہ معلوم کرنے کیلئے اہل خانہ اور گاؤں والوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر: