Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائبر سے بھر پور غذائیں طویل العمری اور صحت مند زندگی کی کنجی

    واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔۔ امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ فائبر سے بھر پور غذاؤں کا باقاعدہ استعمال طویل العمری اور صحت مند زندگی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین  کے مطابق فائبر دو اقسام کا ہوتا ہے ایک کولیسٹرول کی سطح کم کرنے والا یا آسانی سے ہضم ہونے والا جو کہ دلیہ، مٹر، بیج، سیب، ترش پھل، گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے جبکہ  دوسری قسم کا فائبر گندم کے آٹے، گریوں، آلو اور سبزیوں  میں پایا جاتا ہے۔ ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر لوگوں کو بڑھاپے میں مختلف بیماریوں اور معذوری سے بچانے کے لیے مفید ہے۔ فائبر  عمر میں 10 سال کے اضافے کے ساتھ ساتھ کئی خطرناک امراض فالج ، ہارٹ اٹیک ،گردوں میں پتھری ،کولیسٹرول ، امراض قلب ، ذیابیطس ٹائپ ٹو ، وزن کم کرنے، غذائی نالی کو ہمیشہ صحت مند رکھنے سمیت  جسم کو توانائی  فراہم کرتا ہے ۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائبر کی مقدار میں اضافہ بتدریج کرنا چاہیے کیونکہ بہت جلدی میں بہت زیادہ فائبر قبض یا ہیضہ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

شیئر: