Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا پناہ گزینوں کی ازسر نو آباد کاری کی جائے گی،صدر میانمار

ینگون ۔۔۔ میانمار کے صدر تِن چو کا کہنا ہے کہ انک ی حکومت، پناہ کے لیے پڑوسی ملک بنگلہ دیش چلے جانے والے روہنگیا افراد کی ملک میں دوبارہ آبادکاری کی تیاریاں شروع کر چکی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیںصدر نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے جلائے گئے دیہاتوں کی تعمیرِ نو کی کوششیں شروع کی جا چکی ہیں اور عارضی رہائشی یونٹ بھی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت جان بچانے کے لیے اپنے دیہاتوں سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کی آبادکاری آئندہ سال فروری سے شروع کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔جب اْن سے پوچھا گیا کہ اس اقلیتی گروپ کو عرصہ دراز سے جس شہریت سے محروم رکھا گیا ہے، کیا وہ دے دی جائیگی، تو انہوں نے محض حکومت کا یہ موقف دہرایا کہ قانون کے مطابق مخصوص شرائط پوری کرنیوالوں کو شہریت دے دی جائیگی۔
 

شیئر: