Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جمہوریہ سلواکیہ کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں جمہوریہ سلواکیہ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رابرٹ کالینک کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ مفادات کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں دونوں وزرا نے سعودی عرب اور سلواکیہ کی حکومتوں کے درمیان عمومی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں شراکت داری اور باہمی مفاہمت کو بڑھانا ہے۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور وزارت میں یورپی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الاحمد موجود تھے۔

 

شیئر: