سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں پیر 9 فروری کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں پیر کو سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 544 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 421 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 346 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 615 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 385 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 20 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 81.40 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔