Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سست رفتاری سے گاڑی چلانے والے بھی چالان کی زد میں ہونگے

    جدہ  - - - - - ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مخصوص شاہراہوں پر انتہائی کم رفتار سے ڈرائیونگ کرنے پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے  گا ۔ ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے  پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ بعض شاہراہوں پر حد رفتار متعین ہے جس سے زائد چلانے والوں پر جرمانے عائد کئے جاتے ہیں اسی طرح وہ ڈرائیور جو اہم اور مصروف شاہراہوں پر انتہائی سست رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں وہ بھی خلاف قانون شمار ہو گا جس پر ٹریفک اہلکار چالان کاٹ سکتا ہے ۔ سست رفتاری سے گاڑی چلانے پر 100 سے 150 ریال تک جرمانہ ہو گا ۔ ٹریفک پو لیس کی جانب سے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مصروف سڑکوں پر بعض لوگ انتہائی سست رفتاری سے گاڑی چلاتے ہیں جس سے دوسرے ڈرائیوروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جوٹریفک ازدحام کا باعث ہو تا ۔ ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے کوئی بھی قوانین سے بالاتر نہیں ۔
 

شیئر: