Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر خاکی ٹوپی بنی تماشہ

بلند شہر۔۔۔۔بلند شہر میں منعقد سالگرہ تقریب میں دعوت کھانا داروغہ پر مہنگا پڑ گیا ،جہاں کھانے کے دوران ایک نوجوان نے داروغہ کی ٹوپی پہن کراور ہاتھ میں پستول لیکر فوٹو کھنچوایا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ فوٹو وائرل ہوتے ہی محکمہ میں افراتفری مچ گئی۔ ملزم نوجوان کا پتہ لگانے کی کوششیں تیز ہوگئیں تاہم ایس ایس پی نے متعلقہ داروغہ کا سراغ لگاکر اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے لائن حاضر کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے اورگرفتاری کے بعد اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: