Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک اسنوز بٹن متعارف

فیس بک کی جانب سے نیا اسنوز بٹن متعارف کروا دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی دوست یا گروپ کی پوسٹ کو ایک ماہ کیلئے نیوز فیڈ سے دور کر سکتے ہیں۔صارفین چاہیں تو کسی بھی دوست پیج یا گروپ کو ان فالو کیے بغیر وقتی طور پر اسنوز کر سکتے ہیں اور پھر ایک ماہ ختم ہونے کے بعد ان پیجز اور فرینڈز کی پوسٹ دوبارہ نیوز فیڈ میں نظر آنے لگیں گی۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پوسٹ کے دائیں جانب بنے نشان کو کلک کرنا ہوگا جہاں ان فولو اور اسنوز کا آپشن موجود ہوگا ۔ صارف کی جانب سے اسنوز کیے جانے پر فرینڈ یا پیج کو کوئی نوٹیفکیشن موصول نھیں ہوگا۔اس فیچر کی آزمائش فیس بک کی جانب سے رواں سال ستمبر میں شروع کی گئی تھی اور اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: