Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کافلسطین اور اسرائیل میں امن کیلئے سمپوزیم

    بیجنگ۔۔۔چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے فروغ کے لیے دو روزہ سمپوزیم کا اعلان کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ایک بیان میں کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے فروغ کے لیے رواں ماہ 21  سے22 تاریخ تک ایک سیمپوزیم کی میزبانی کرے گا۔ فلسطینی صدر کے خارجہ امور سے متعلق مشیر نبیل شاد اور اسرائیلی پارلیمان کے نائب سپیکر ہلیک بار اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای بھی شرکاء  سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

شیئر: