Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات-ہماچل دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابی

گجرات ۔۔۔۔گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر یکے بعد دوسرے 4 ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے گجرات میں کامیابی کو وکاس(ترقی) کی جیت قرار دیتے ہوئے تمام بی جے پی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا ’’یہ جیت بہتر حکمرانی اور ترقی کی جیت ہے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے گجرات کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔کانگریس پارٹی کے صدر
راہول گاندھی نے ہماچل پردیش اور گجرات کے

نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ٹوئٹر پر لکھاکہ کانگریس پارٹی عوام کا فیصلہ قبول کرتی ہے اور دونوں ریاستوں کی نئی حکومتوں کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ گجرات اور ہماچل پردیش کے لوگوں نے جو محبت دی اس کے لئے وہ قابل مبارکباد ہیں۔
واضح ہوکہ امت شاہ نے گجرات میں 150 نشستیں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ لیکن پارٹی 99 سیٹوں تک محدود رہ گئی۔

شیئر: