رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری سے اقوام متحدہ کے تجارتی ادارے کی سربراہ کی ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سییکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسی سے سنیچر کو ریاض میں اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت وترقی ( یواین سی ٹی اے ڈی) کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینسپین نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات کی گئی جن میں عالمی ترقی، اقتصادی چیلنجز اور بین الاقوامی انگیجمنٹ سے متعلق تعاون کے شعبے شامل ہیں۔
اس سے قبل رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے ریاض میں تھائی لینڈ کے سفیر کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
