شولاپور۔۔۔۔شہر کے لکی چو علاقے میں ایک پولیس اہلکار نے اپنی کار سے 3افراد کو کچل دیا۔ حادثے کے بعد مشتعل لوگوں نے پولیس والے کی جم کر پٹائی کی اور کار میں توڑپھوڑ کی۔ بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکارکی کار اس کے قابو سے باہر ہوکر راہگیروں کو کچلتی چلی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا اور واقعہ کی چھان بین شروع کردی۔