Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات میں 4مسلم امیدواروں نے فتح کے جھنڈے گاڑے

احمد آباد۔۔۔۔گجرات اسمبلی انتخابات میں 4مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ۔دریاپور سے کانگریس کے امیدوار شیخ غیاث الدین کامیاب ہوئے۔ انہیں مجموعی طور 63 ہزار712ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف بی جے پی امیدوار کے بھرت باروٹ کو 57 ہزار525ووٹ حاصل ہوئے۔ وانکا نیر سیٹ سے کانگریس کے پیر زادہ محمد جاوید عبدالمطلب نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 72 ہزار588ووٹ ملے اور بی جے پی کے جتیندر کانتی لال کومانی 71 ہزار227ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈسٹرا سے سولنکی نوشاد بالا جی بھائی نے 74  ہزار9ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف بی جے پی کے رام لال ایشور لال ووہرا کو 70 ہزار281ووٹ ملے ۔ جمال پور کھاڑیا سے کانگریس امیدوار عمران یوسف بھائی نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 75 ہزار346ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے بھوشن اشوک بھٹ 46 ہزار7ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔واضح ہو کہ کانگریس نے 6مسلمان امیدوار میدان میں اتارے تھے ۔

شیئر: