Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ء میں دنیا بھر میں 65 صحافی مارے گئے، آر یف ایس

واشنگٹن۔۔۔ دنیا بھر میں رواں برس کے دوران 65 صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا گیا۔صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق ان میں سے50 مقتولین پیشہ ور صحافی تھی۔ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شام بدستور پہلے نمبر پر ہے، جہاں 12 رپورٹرز کو قتل کیا گیا۔ اس کے بعد میکسیکو کا نمبر آتا ہے، جہاں 11 صحافی مارے گئے۔ مجموعی طور پر گزشتہ 14برسوں میں صحافیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے کم سالانہ تعداد ہے۔ سال رواں کے دوران دنیا کے کئی خطرناک خطوں میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو محدود بھی کر دیا گیا۔
 

شیئر: