Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ مزید پھیلنے کا خطرہ

واشنگٹن۔۔۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس شہر سے شمال کی جانب واقع پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف عملے کو تیز ہواؤں کے سبب پریشانی کا سامنا ہے۔ وینچورا نامی کاؤنٹی میں لگی اس آگ کو ’تھوماس فائر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ میں جنگلات میں لگنے والی دوسری سب سے بڑی آگ بن جائے گی۔ امریکی محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے سبب یہ آگ قریبی کاؤنٹی سانتا باربرا میں بھی پھیل سکتی ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ 8 جنوری سے قبل اس آگ پر مکمل طور پر قابو پانا مشکل ہے۔
 

شیئر: