Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے: کیویز نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

ویلنگٹن :ڈگ بریسویل اور ٹوڈ ایسٹل کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔کیویز نے 249 رنز کا ہدف 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، جارج وورکر 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روز ٹیلر نے ناقابل شکست 49 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، ایون لیوس اور روومان پاویل کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔بریسویل نے 4 اور ایسٹل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بریسویل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے کالی آندھی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ ایون لیوس 76 اور رومن پاول 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کرس گیل29رنز بنا سکے، شے ہوپ صفر، ہٹمائر 29، جیسن محمد 9، کپتان جیسن ہولڈر 8، ایشلے نرس 2 اور بیٹن 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ولیمز 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، بریسویل نے 4، ایسٹل نے 3 اور فرگوسن نے 2 وکٹیں لیں۔جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ جارج وورکر اور کولن منرو نے ٹیم کو 108 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی۔منرو 49 اور وورکر 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کپتان کین ولیمسن 38 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ٹام لیتھم اور نیکولز 17، 17 رنز بنا سکے۔روز ٹیلر نے ذمہ دار انہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ایسٹل 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ہولڈر اور نرس نے دو، دو اور ولیمز نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

شیئر: