Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کردیا

 
ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے فاسٹ بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 240 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کامیابی حاصل کر لی۔ہیملٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیڈ کو جیتنے کےلئے 444 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں وہ اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بنا کر ایک روز قبل ہی آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ریکارڈ ساز سنچری اسکور کرنے والے سابق کپتان روس ٹیلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔دوسری اننگز میں نیل ویگنر نے3،ٹم ساوتھی ، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 2،2 وکٹ لئے۔ بولٹ نے میچ میں6جبکہ ویگنر نے5وکٹیںحاصل کیں۔ ویسٹ انڈین نے دوسری اننگز 30 رنز 2کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی ۔
مزید پڑھیں:بدترین شکست نے آنکھیں کھول دیں، ہندوستانی کپتان
 فتح کےلئے مزید 414 رنز بنانے تھے یا پھر شکست ٹالنے کےلئے پورے2 دن تک وکٹ پر رکنا تھامگر کیوی بولر ز نے دونوں اہداف کا راستہ روک دیا۔آل راونڈر روسٹن چیز نے کچھ مزاحمت کی اور 64 رنز بھی بنانے میں کامیاب رہے تاہم دیگر بیٹسمینوں میں کوئی وکٹ پر زیادہ دیر ٹھہرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور پوری ٹیم 203 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ 240 رنز کی فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز بھی0-2سے جیت لی۔ویسٹ انڈیز کے دیگر بیٹسمینوں میں کیمر روچ 32،ریمون ریفر29اورکپتان کریگ بریتھویٹ20رنز بناسکے ۔ کیوی ٹیم کے سابق کپتان روس ٹیلر نے دوسری اننگز میں 107رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں مد مقابل ہوں گی۔

شیئر: