Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ اور آگرہ روڈ پر 100گاڑیاں حادثے کا شکار

لکھنؤ۔۔۔۔گہری دھند کے باعث لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر تقریباً 100گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔ حادثے میں نصف درجن افراد زخمی ہوئے۔ کوتوالی بانگر مئوعلاقے کے ایکسپریس وے پر صبح 2گاڑیوں میں تصادم ہوگیا جس میں ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔اٹاوہ کے رہائشی اشوک نے بتایا کہ وہ گاڑی سے لکھنؤ جارہے تھے۔ دھند کے باعث ان کی کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔بستی شہر کے رہائشی جگروپ سنگھ کی گاڑی دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس انل یادو ہاتھ کے اشارے سے گاڑی روکنے کی کوشش کررہا تھا کہ ایک کار اس کے ہاتھ کو ٹکر مارتی ہوئی چلی گئی جس سے ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ دھند اور کہرے کے باعث قریب کی چیزیں بھی نظر نہیں آرہیں جس سے حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

شیئر: