Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’یوپی کوکا‘‘ کے نفاذ میں کسی سے تفریق نہیں برتیں گے، وزیر اعلیٰ یوگی

    لکھنؤ- - - - - یوپی اسمبلی میں جمعرات کو وزیراعلیٰ یوگی نے ریاست میں بنائے سخت ترین قانون ’’یوپی کوکا‘‘ کے سلسلے میں کہا کہ جس طرح سماج وادی پارٹی ، بی ایس پی اور کانگریس اس نئے قانون کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ہرگز نہیں چاہتیں کہ یوپی میں امن و امان قائم ہو اور لوگ سکھ چین کی سانس لے سکیں۔ ان کے اس بیان پر ایک بار پھر اپوزیش کی صفوں سے شور بلند ہوا اور وزیراعلیٰ کی بات کی مذمت کی گئی ۔ اسکے بعد جب شور تھما تو یوگی نے صفائی دی کہ ’’یوپی کوکا‘‘ کے نفاذ میں کسی کے ساتھ تفریق نہیں برتی جائیگی بلکہ سب کیساتھ مساوات کا سلوک ہوگا اور اس قانون کے بعد یوپی میں سرمایہ کار اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے یہاں آئیں گے نئے کارخانے لگائیں گے جس سے ریاست میں خوشحالی آئے اور بیروزگاری دور ہوگی وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ کیا کوئی یہ برداشت کریگا کہ بدمعاش جس کو چاہیں سر عام گولی مار دیں ، جس کا چاہیں اغوا کرلیں ، ناجائز طور پر وصولی کا دھندا شروع کردیں اور گینگ ریپ کے بعد عورتوں اور لڑکیوں کو قتل کردیں، یہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا اس لیے یوپی میں سخت قانون لاکر لگام لگانا چاہتا ہوں۔

شیئر: