Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان 2سال تک برقی گاڑیوں کی فروخت شروع کر دے گا

ٹوکیو۔۔۔ جاپان کی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز نے دنیا بھر میں برقی گاڑیوں کے استعمال کے رجحان کے تناظر میں  2020 ء تک بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے10 سے زائد ماڈل متعارف کروائیگی۔ کمپنی کے نائب منتظم صدرشگیکی تیراشی نے کہا ہے کہ کمپنی برقی گاڑیوں کی فروخت 2 سال بعد سے شروع کر دیگی اور اس کا آغاز چین سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی مزید گاڑیاں بھی فروخت کرے گی۔ زیادہ سے زیادہ حریف کمپنیاں ماحول دوست توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کی جانب مائل ہو رہی ہیں۔ ستمبر میں ٹویوٹا نے برقی گاڑیوں کی تیاری کیلئے مزدا اور گاڑیوں کے پرزے بنانے والی کمپنی دینسو کے ساتھ مل کر ایک الگ کمپنی قائم کی ہے۔ اس سے قبل ٹویوٹاکمپنی نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پیناسونک کے ساتھ مل کر نئی بیٹریوں کی تیاری پر کام کرے گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے ایندھن والے انجن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت تقریباً  2025 ء تک ختم کردی جائے گی۔
 
 

شیئر: