Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار کارڈ نے بھکاری کا راز کھول دیا

رائے بریلی۔۔۔۔۔آدھارکارڈ کو بینک اور موبائل سے لنک کرانے کے معاملے پر چھڑی بحث کے درمیان اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ رائے بریلی سیرنی تھانہ علاقے کے رالپورکے ایک اسکول میں بھکاری کے بھیس میں ایک شخص پہنچا جس نے کئی دنوں سے بھوکے ہونے کی بات کہی ۔ اسکول کے بانی سوامی نے اس کے بڑھے ہوئے بال کٹوائے ، جب اسکے گندے کپڑے دھلنے کے لئے اتروائے گئے تو اس میں آدھار کارڈ ، ایک ایف ڈی اور تجوری کی چابی ملی ۔اس ایف ڈی کی قیمت ایک کروڑ 6لاکھ 92ہزار تھی جس کے بعد آدھار کارڈ کی بنیاد پر اس کا پتہ لگایا گیا تو اس کی شناخت متھیانادر،تمل ناڈو کے طور پر ہوئی۔

شیئر: