سخاوت اور فیاضی: جدہ میں اجتماعی افطار دسترخوان رمضان کی پہچان
رمضان کے دوران اجتماعی افطار دسترخوان اتحاد اور ہمدردی کی ایک نمایاں مثال پیش کرتے ہیں۔ یہ مسلمانوں کے درمیان امن اور اپنائیت کے احساس کو فروغ دیتے ہیں، خاندانوں اور رشتہ داروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں اجتماعی دستر خوان کی روایت مشہور ہے۔ رمضان دستر خوان اتحاد و ایثار اور مسلمانوں میں امن و یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔
ماہِ رمضان کے دوران مساجد ، پبلک اور سیاحتی مقامات سمیت جدہ کے مختلف علاقوں میں اجتماعی دسترخوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
افطار دستر خوان متعین کردہ رضاکاروں کی ٹیموں کی زیر نگرانی سجائے جاتے ہیں۔
جدہ میں روزہ داروں کے لیے مخیر حضرات کی جانب سے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ہر روزہ دار شریک ہو سکتا ہے۔ سخاوت اور فیاضی کی یہ روایت شہر میں رمضان کی ایک نمایاں پہچان بن چکی ہے۔