Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70سالہ ماں کی خود کشی

نابھ۔۔۔۔۔ریزروحلقہ نابھ کے گاؤں بابر پور میں 70سالہ عورت نے گلے میں پھندہ لگاکر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو جھگڑے کے باعث بزرگ عورت نے گھر میں لگے لوہے کے راڈ میں رسی کا پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔اُدھر بیٹے گوپال سنگھ نے رپورٹ درج کرائی کہ ماں کو قتل کیا گیا ہے اور اسکے پیچھے اس کی بیوی منجیت کور اور لڑکی بلویندر کور کا ہاتھ ہے۔ اسی طرح کے الزام مذکورہ عورت کی لڑکی امرکور نے بھی لگائے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج جسونت سنگھ موقع پر پہنچ گئے اور گوپال کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزم منجیت کور اور بلویندر کور کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

شیئر: