Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر واٹ؟

ریاض ۔۔۔۔سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بینک کارڈ سے اور کسی بھی اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں ۔اگر کوئی شخص کسی ایک بینک میں کھاتاکھولے ہوئے ہے اور وہ اپنی بینک کا اے ٹی ایم کو چھوڑ کر کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے گا تب بھی کوئی ٹیکس نہیں لیا جائیگا۔ سعودی عرب کے تمام بینک یہ سہولت مفت مہیا کئے ہوئے ہیں۔ آئندہ بھی یہ سہولت مفت ہی رہے گی۔وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس اطلاع پر تبصرہ کررہے تھے کہ اگر کوئی شخص یکم جنوری 2018ء سے اپنے بینک کے علاوہ کسی اور بینک سے پیسے نکلوائے گا تو اسے 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینا ہوگا۔ حافظ نے کہا کہ یہ دعویٰ سراسر غلط اور محض افواہ ہے۔

شیئر: