Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کے کھلے مسام کیسے بند کریں ؟‎

چہرے کی جلد  انسانی جسم کا حساس حصہ ہے  جسے مناسب دیکھ بھال کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے . چہرے پر کھلے مسام بہت سے مسائل کا سبب بنتے ہیں ممثلاً  آئلی اسکن ،  وقت سے پہلے بڑھتی عمر کے  اثرات ظاہر ہونا ، چہرے پر دانے نکلنا اور رنگت کا خراب ہونا .  چہرے کے یہ کھلے مسام  بند کرنے کے لیے آپ گھریلو تدابیر  اختیار کر سکتی ہیں ۔
ایلوویراجیل اور لیموں کے جوس کا مکسچر بنا کر چہرے پر 20 منٹ تک لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھوددیں ۔
ایک چمچ سیب کا سرکہ ، ایک چمچ گندم کا آٹا اور ایک چمچ شہد لے کر اچھی طرح مکس کر لیں یہاں تک کہ وہ یک جان ہو جائیں . اس مکسچر کو روزانہ 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں ۔
کھلے مساموں کو بند کرنے کے لیے پپیتے کا گودا روزانہ 20 منٹ چہرے پر لگانا اپنے اندر جادوئی فوائد رکھتا ہے ۔
چہرے  پر دہی کا استعمال بھی مساموں کو بند کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
لیموں اور ٹماٹر کے جوس کو مکس کر کے چہرے پر لگانا بھی زبردست نتائج دیتا ہے اس سے نہ صرف مسام بند ہوتے ہیں بلکہ جلد میں نکھار بھی پیدا ہوتا ہے ۔
لیموں کے رس کو انڈے کی سفیدی میں مکس کر کے لگانا بھی ایک بہترین حل ہے ۔
 
 

شیئر: