Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین، تھائی لینڈ ریل سروس کے تعمیراتی کام کا آغاز

بنکاک۔۔۔ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب تھائی لینڈ کی پاچون کائونٹی میں منعقد ہوئی۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے تقریب کیلئے تہنیتی پیغام بھیجا۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھائی وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی مدد سے تھائی لینڈ میں ہائی اسپیڈ ریلوے کی تعمیر سے تھائی لینڈ کی معیشت کو فروغ ملے گا۔ مختلف علاقوں کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوگا اور تھائی لینڈ کو قریبی ممالک اور علاقوں سے منسلک کیا جائیگا۔ یہ خطے میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلقہ نقل و حمل کے نیٹ ورک کا ایک حصہ بنے گا۔
 
 

شیئر: