Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس: لالو کی بیٹی میسا بھارتی پر فردجرم عائد

    نئی دہلی- - - -   بہار کی  سیاسی جماعت آر جے ڈی  کے سپریمو  لالو یادو کو جہاں ایک طرف  چارہ گھوٹالے میں قصوروار ٹھہرایاگیا ہے  وہاں  جمعرات کو ہی  مرکزی  ایجنسی  انفورسٹمنٹ  ڈائریکٹوریٹ ے  لالو یادو کے بیٹی  میسا بھارتی  پر  فرد جرم عائد کردی ہے۔  انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے  یہ کارروائی  میسا کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں کی ہے۔  ایجنسی نے  کارروائی سے قبل  میسا کے متعدد ٹھکانوں پر  چھاپے مارے   جن میں دہلی کا فارم ہاؤس بھی شامل تھا۔  دہلی کی ایک عدالت میں  میسا بھارتی اور ان کے شوہر شیلیش کے خلاف چارج شیٹ فائل کی گئی۔ اس سے پہلے ایک ہزار کروڑ روپے  کی مبینہ  بے نامی جائداد کی جانچ کررہی  ایجنسی نے  دہلی میں بھی میسا کے 3ٹھکانوں پرچھاپے مارےگئے۔  سال رواں  ستمبر میں  ڈائریکٹوریٹ نے  میسا بھارتی کے دہلی سے  ملحق  بیج واسن فارم ہاؤس کو ضبط  کرلیا جو ان کا اور ان کے شوہر  شیلیش کی ملکیت ہے۔  میسا اور شیلیش کے جوابوں سے  مطمئن نہ ہونے پر  ڈائریکٹوریٹ نے چارج شیٹ داخل کرنے کا قدم اٹھایا ہے۔  الزام ہے کہ  مذکورہ فارم ہاؤس جعلی کمپنیوں کے ذریعے  لائے گئے سرمائے سے خریدا گیا تھا۔  ریکارڈ کے مطابق 4 جعلی کمپنیوں کے ذریعے ایک کروڑ  20 لاکھ روپے آئے تھے جو کالا دھن  تھا جس کو فارم  خرید کر سفید کیاگیا۔ اس وقت  لالو یادو  ریلوے وزیر تھے۔  میسا بھارتی اِس وقت  آر جے ڈی  کوٹے سے  راجیہ سبھا  کی رکن ہیں۔

شیئر: