Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی ہائیکورٹ نے 2ججوں کو معطل کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ کی ذیلی عدالت کے 2ججوں کو قانونی بے قاعدگی کے الزام میں معطل کردیا۔ دونوں جج دہلی کی دوارکا ضلع عدالت میں تعینات تھے۔ دوارکا کورٹ کے ایڈیشنل ضلع جج جتندر مشر ا پر کیس سے متعلق ملزم سے رقم لیکر بیرون ملک سفر کرنے کا الزام ہے جبکہ دوسرے خصوصی جج نوین اروڑہ پر کیس رفع دفع کرنے کیلئے رقم طلب کرنے کا الزام تھا۔مذکورہ ججوں پر الزام ثابت ہوجانے پر ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔

شیئر: