Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسان خوشحال تو ریاست خوشحال،وزیر اعلیٰ یوپی

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کے بغیر ریاست کی ترقی ممکن نہیں۔ حکومت نے کسانوں کے لئے متعد د اسکیمیں شروع کررکھی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے چودھری چرن سنگھ کی 115ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ70ہزار کروڑ روپے راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسان گائے کی افزائشِ ، اچھی فصل اور زراعت میں استعمال ہونے والی اشیاء اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرسکیں۔ تقریب میں33کسانوں کو اعلیٰ قسم کی فصلوں پرفی ہیکٹرپہلا انعام ایک لاکھ ، دوسرا انعام 75ہزار ، تیسرا انعام 50ہزار روپے ، ایک شال ، توصیفی سند اور زراعت سے متعلق کتاب بطور انعام پیش کی گئی ۔

شیئر: