Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے 1.39 ٹریلین ریال کے نئے بجٹ کی منظوری دے دی

 کابینہ کے اجلاس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے منگل کو ریاض میں ہونے والے اجلاس میں بجٹ 2027 کی منظوری دے دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کے اجلاس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔
نئے بجٹ میں کل اخراجات 1.39 ٹریلین ریال( 370.48 ارب ڈالر) جبکہ مجموعی آمدنی 1.2 ٹریلین ریال ( 319.84 ارب ڈالر)تک پہنچنے کی توقع ہے۔
بجٹ خسارے کا تخمینہ 190 ارب ریال (50.64 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔
بجٹ اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد نے کہا کہ  یہ بجٹ وژن 2030 کے اثرات کو آگے بڑھاتا ہے۔ پائیدار ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔ شہریوں کی فلاح  و بہبود اور مالیاتی استحکام کو ترجیح دیتا ہے۔

شیئر: