پیانگ یانگ ۔۔۔شمالی کوریا نے میزائل تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی تازہ پابندیوں کو جنگی اقدام قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے یہ تازہ پابندیاں مکمل اقتصادی پابندی کے مترادف ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے مزاحمت کو مضبوطی فراہم کرنے کے عمل نے امریکہ کو مایوس کر دیا ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے جمعے کو پیانگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربے کے جواب میں یہ نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔