Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1989میں بیجنگ میں جمہوریت نوازوں پر حملے میں 10 ہزار افراد مارے گئے تھے

لندن(ایجنسیاں)ایک برطانوی سفارتی پیغام میں کہاگیا ہے کہ 1989 میں چینی دارالحکومت بیجنگ میں جمہوریت نوازوں پر کیے گئے کریک ڈاؤن میں کم از کم10 ہزار افراد مارے گئے تھے۔برطانوی سفارتی کیبل تیانمن اسکوائر کریک ڈاؤن کے 28برس بعد عام کی گئی ہے۔ اْس وقت کے برطانوی سفیر ایلن ڈونلڈ نے لندن حکومت کو ارسال کی گئی خفیہ ٹیلیگرام میں واضح کیا تھا کہ تمام 10ہزار ہلاک ہونے والے عام شہری تھے۔ چینی حکومت نے کریک ڈاؤن 3 اور 4جون  1989 کی درمیانی شب میں کیا تھا۔ یہ تعداد چین کی بتائی گئی تعداد سے10 گنا زیادہ ہے۔
 

شیئر: