Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے حدود شمالیہ ریجن میں ’سُھیل نائٹس فیسٹول‘ آغاز

ایونٹ مقامی کمیونٹی اور سُھیل نامی ستارے کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے حدود الشمالیہ ریجن میں آج کل بہترین موسم کی وجہ سے ’سُھیل نائٹس فیسٹول‘ کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ ایونٹ مقامی کمیونٹی اور سُھیل نامی ستارے کے ساتھ ایک گہرا تعلق رکھتا ہے۔
فلک پر اس ستارے کا نظر آنا، مدتوں سے اس علاقے کی میراث کا ایک حصہ بن چکا ہے کیونکہ حدود الشمالیہ کے افق پر اس ستارے کا دکھائی دینا موسمِ خزاں کی ابتدا کا اعلان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سُھیل ستارے کے نظر آنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب موسم، اعتدال کی طرف جائے گا اور جلد ہی بارش ہونے کو ہیں۔
 ’لیالی سُھیل‘ایک ثقافتی اور میراث سے تعلق رکھنے والا ایونٹ ہے جو صرف تفریح کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کے معانی گہرے ہیں۔
 یہ فیسٹول اِستناد اور جدیدیت کو ملاتا ہے اور نسلوں اور اجداد کی طرف سے چلتے آنے والی رسوم و رواج کے درمیان گہرے رشتوں کو دستاویزی شکل دیتا ہے۔
زمانۂ قدیم ہی سے حدود الشمالیہ میں رہنے والوں کے اجداد سُھیل ستارے کے طلوع سے اپنی روزمرہ زندگی کے معمولات میں رہنمائی حاصل کرتے تھے۔


 اس ایونٹ میں تفریح اور تعلیم کا ایک امتزاج  موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یہ فیسٹول تفریح، سپورٹس کے پروگراموں، لوک داستانوں، شوز، دستکاری کی نمائش، اوپن تھیئٹر، بچوں کے تھیئٹر، سپورٹس کے ٹورنامنٹ، بین الاقوامی بازاروں، ریستورانوں اور دیگر کئی طرح کے تفریحی  کھیلوں کا ایک متنوع سلسلہ پیش کرتا ہے۔
 حدود الشمالیہ چیمبر، اس ایونٹ کا انتظام کئی حکومتی اور نجی اداروں کے ساتھ مل کر کرتا ہے۔ اس بار یہ تفریحی سلسلہ تیرہ ستمبر تک جاری رہے گا۔
اگر حدود الشمالیہ کی ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں پر غور کیا جائے تو ’سُھیل نائٹس‘ یا ’ لیالی سُھیل‘ ایک ایسا ایونٹ ہے جس کا تعلق موسموں سے ہے لیکن اس میں تفریح اور تعلیم کا ایک امتزاج ہے جس سے مملکت کی قومی میراث پر تفاخر کا احساس گہرا ہوتا ہے

 

شیئر: