Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا برطانیہ کی نئی وزیرخارجہ یویٹ کوپر سے رابطہ

سعودی وزیرخارجہ نے یویٹ کوپر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو برطانیہ کی نئی وزیرخارجہ یویٹ کوپر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے یویٹ کوپر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیJ  دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے، خطے اور دنیا میں امن کوششوں کو فروغ دینے کے حوالے سے مشترکہ کام جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو نائب وزیراعظم جبکہ ان کی جگہ یویٹ کوپر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔
پاکستان نژاد شبانہ محمود کو برطانیہ کا وزیر داخلہ بنایا گیا ہے جو اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر کام کررہی تھیں۔

 

شیئر: